احمد آباد، 11؍ستمبر(آئی این ایس انڈیا )سورت میں بی جے پی کے پروگرام میں توڑ پھوڑ کو لے کر گجرات کی سابق وزیر اعلی آنندی بین پٹیل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دہلی طلب کئے جانے کی خبروں کے درمیان پارٹی کی ریاستی اکائی نے کہا ہے کہ انہیں اس کے بارے میں معلومات نہیں ہے اور اس کو لے کر کوئی سرکاری معلومات نہیں دی گئی ہے۔گجرات بی جے پی کے میڈیا کوآرڈینیٹر ہشرد پٹیل کے مطابق گجرات کی سابق وزیر اعلی کل نجی دورے پر دہلی گئی تھیں جہاں انہوں نے ایک نمائش کا افتتاح کیا۔انہوں نے کہاکہ ریاستی پارٹی یونٹ کو وزیر اعظم کے ذریعہ طلب کرنے یا اس کے بعد آنندی بین کی ملاقات کی معلومات نہیں ہے کیونکہ اس بارے میں پارٹی کو کوئی سرکاری اطلاع نہیں دی گئی۔آنندیبین کل شل پکلا نمائش کا افتتاح دہلی گئی تھیں،یہ نجی دورہ تھا۔بہر حال ریاستی بی جے پی کے ذرائع نے دعوی کیا کہ امکان ہے کہ آنندی بین نے کل مودی سے ملاقات کی ہوگی۔